Contact Us
Socialize with Us
  • Facebook
  • YouTube
2020@dramaspakistan.com all rights reserved
  • DramasPakistan

اداکارہ ریما خان کا عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر غم کا اظہار



لاہور (24نیوزپی کے- آن لائن) پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔


مقامی میڈیا کے مطابق ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمر شریف کی بیٹی حیرا کی موت کی المناک خبر سے بہت دلبرداشتہ ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز روح اور ایک پیاری نوجوان لڑکی تھی۔


اتنی کم عمر میں اس کی موت ناقابل تصور ہے،۔ عمر اور ان کے اہل خانہ کے لئے خدا سے میری دعا ہے کہ وہ ان کو یہ بہت بڑا نقصان برداشت کرنے کے لئے صبر اور طاقت عطا کرے اور خدا اس کی روح کو سلامت رکھے۔

5 views