Contact Us
Socialize with Us
  • Facebook
  • YouTube
2020@dramaspakistan.com all rights reserved
  • DramasPakistan

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کے کارڈز تقسیم ہونا شروع


اسلام آباد (ڈرامہ پاکستان- این این آئی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور احد رضا میر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں سجل اور احد سے ملاقات کرکے بیحد خوشی ہوئی۔مائیک نیتھا درناکس کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر نے انہیں اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیا۔


انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دونوں اسکرینز پر تو کئی بار شادی کرچکے ہیں لیکن اب حقیقت میں شادی کرنے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ برس جون میں منگنی کرکے مداحوں کو خوش کردیا تھا، کیوں کہ دونوں کے مداح چاہتے تھے کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ہوجائیں۔


دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے جلد سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی تھی جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار مارچ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں،جہاں ان دونوں نے اپنی شادی کے کارڈز تقسیم کرنا شروع کردئیے ہیں تو یقینا دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے۔


اس وقت دونوں کا رومانوی ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ ہم ٹی وی پر چل رہا ہے، اس ڈرامے میں بھی دونوں کو رومانس کرتے دکھایا گیا ۔اس سے قبل دونوں کی جوڑی کو ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں بہت پسند کیا گیا تھا اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے۔

6 views